مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا. جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نااہل شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھا سکتا ، درخواست گزار نے اہم قانونی نکات اٹھائے ہیں، فریقین آئندہ سماعت پر جوابات جمع کروائیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔
واضح رہے کہ مقامی وکیل محمد آفاق نے عمران خان کو پارٹی کی چیرمین شپ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی ہے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے، اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، اس لیے عدالت عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے، اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، اس لیے عدالت عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
آپ کا تبصرہ